مالاکنڈ: وزیر آباد حملے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بچاتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کو 20 لاکھ روپے کا چیک دے دیا گیا۔
یہ چیک خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے زخمی سیکیورٹی گارڈ زاہد حسین کے حوالے کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنید اکبر معاوضے کا چیک دینے زخمی سیکیورٹی گارڈ کے گھر پہنچ گئے۔
انہوں نے عوامی جلسے کے دوران وزیر آباد حملے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جان بچانے پر سیکیورٹی گارڈ کی بہادری کو سراہا۔
واضح رہے کہ پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب ایک شخص کی فائرنگ سے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنما زخمی ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر آباد میں اللہ والا چوک کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی اور ایک جاں بحق ہوگیا۔
