سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرنے والی اسٹیبلیشمنٹ پر مسلم لیگ ن نے سنگین الزام عائید کردیا مسلم لیگ کے ایک اہم رہنما کا کہنا تھاکہ پاک فوج نے پی ڈی ایم اور عمران خان دونوں کو 2 سال کے لیے سیاست سے آؤٹ کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے اور وہ اب کسی نئے لاڈلے کی تلاش میں ہیں جسے 2 سال کے لیے ہم پر مسلط کیا جائے گا –
ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایک وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد کی فضاؤں میں ایک بار پھر کسی “ٹیکنوکریٹ”سیٹ اپ کی بازگشت سنائی دیتی ہے، ملک میں جاری سیاسی کشیدگی ختم کرنے اور معاشی بحران حل کرنے کے لئے لایا جانا والا یہ سیٹ اپ 2 سال تک چلے گا۔ وہ سوچتے ہیں کہ 2 سال میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا،
عمران خان کی حکومت ختم کرکے اسٹیبلشمنٹ نے غلطی کی، ڈھائی سال کیلئے ٹیکنو کریٹ حکومت نہیں مانیں گے: فواد چودھری https://t.co/50KFDvdgNy pic.twitter.com/e4PIGnLVQM
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) December 28, 2022
پھر وہ کسی اور لاڈلے کو لا کر کرسی پر بٹھا دیں گے،تب تک ہمیں سائیڈ لائن کیا جا چکا ہو گا، نئے پلان میں نہ ہم قابل قبول ہیں اور نہ عمران خان ۔ ہم نے اپنی پارٹی لیڈرشپ کو بتا دیا ہے کہ ہم ایسی کسی بھی پلاننگ کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں عوامی نمائندوں کو کھیل سے باہر کر کے کسی ٹیکنوکریٹ کے ہاتھ ملک پکڑا دیا جائے –
اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھےجانے والے صحافی کا کہنا تھ کہ الیکشن یا ٹیکنووکریٹک حکومت کے حوالے سے “ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم بہت سے آپشن زیر غور ہیں ان میں سے ایکیہ بھی ہے ، اگست تک اس پارلیمنٹ کی مدت پوری ہو جائے گی، تب تک معاملات بھی بہت حد تک کلئیر ہو جائیں گے۔
'ہم نے حکومت سنبھالی تو معیشت برے حال میں تھی۔ ہم نے IMF کے لئے تیل، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے سیاسی کیپٹل ضائع کیا۔ اب اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے ہم سائیڈ پر بیٹھ جائیں۔ پہلے ملک لاڈلے کے حوالے کیا، اب ڈکٹیٹ کر رہے ہیں کہ لاڈلے کا گند کیسے صاف کریں'https://t.co/eCHSiV87U2
— Naya Daur Videos (@nayadaurpk_urdu) December 28, 2022
اگر معیشت ٹھیک ہوتی نظر آئی تو پھر الیکشن ضرور ہوں گے البتہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث انتخابات میں کچھ دیر بھی ہو سکتی ہے-مگر یہ حل قابلقبول اس لیے نہیں ہے کہ عمران خان کے پاس پوری عوامی طاقت ہے جس کے آگے بند باندھنا اتنا آسان نہینیہ کچھ لوگوں کی کوشش اور خواہش تو ہوسکتی ہے مگر اس پر عمل درآمد ناممکن ہے –