محمد رضوان کو آج ٹیسٹ میں کپتانی کرانی مہنگی پڑگئی امپائر نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا جس پر ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا – یاد رہے کہ محمد رضوان کو پہلی بات ڈراپ کیا گیا ہے اور وہ بارہویں کھلاڑی کے طور پر بابر اعظم کی جگہ فیلڈنگ کے لیے میدان میں آئے تھے مگر انھوں نے خود ہے فیلڈنگ سیٹ کرنا شروع کردی تھی – پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں کپتان قومی ٹیم بابر اعظم فلو کی شکایت کے بعد میدان میں نہیں اترے، محمد رضوان کو ان کے متبادل کے طور پر میدان میں اتارا گیا لیکن فیلڈ ایمپائر اور ریفری نے انہیں کپتان کے اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا ہے، اب سرفراز احمد کراچی ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
قومی ٹیم کے کپتان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان محمد رضوان نے کپتانی کے فرائض انجام دینا تھے
مزید پڑھیں:https://t.co/N1ge81vBMq pic.twitter.com/CqweBNfWr2
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) December 28, 2022
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان کو متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتارا گیا ، محمد رضوان پلینگ الیون کا حصہ نہ ہونے کے باوجود فیلڈ سیٹ کرتے دکھائی دیئے ، جو کہ کپتان کے اختیارات ہیں ، رولز کے مطابق 12واں کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا ،
کراچی ٹیسٹ میں رضوان کے کپتانی کرنے پر گراؤنڈ میں تنازع کھڑا ہوگیا https://t.co/h3UBnoA76k
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) December 28, 2022
اس لیے میچ ریفری نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا، ٹیسٹ میں میچ ریفری کی مداخلت کے بعد سرفرا زاحمد کپتانی کر رہے ہیں اور پھر ، کیوی کھلاڑی ڈیون کانوے کے ریویو کا فیصلہ بھی وکٹ کیپر سر فراز احمد نے کیا۔