پاکستان میں بارشیں گزشتہ کئی ماہ سے روٹھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے سردیوں میں بھی حکومت لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہوگئی ہے ، بجلی کے شارٹ فال میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے – بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
سردیوں میں بھی بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ.
یہ وہی ملک ہے جہاں پچھلے سال کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی اور ہماری صنعتیں بھارت اور بنگلہ دیش کے آرڈر بھی لے رہی تھیں.
سازش ملک کی ترقی کھا گئی https://t.co/mLL8HmQPCZ
— Jamshed Iqbal Cheema (@Jamshediqbalch) December 28, 2022
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار321 میگاواٹ تک پہنچ گیا،حکام کاکہناہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار9 ہزار179 میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کی طلب 13 ہزار 500 میگاواٹ، پن بجلی سے 500 میگاواٹ ہے ۔
گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر گیا#92NewsHDPlus pic.twitter.com/oIwL2UppEH
— 92 News HD Plus (@92newschannel) December 28, 2022
ذرائع پاور ڈویژن کاکہناہے کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 5 ہزار555 میگاواٹ ہے ،شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ، حکام کا مزید کہناتھا کہ ہائیڈل سے پیداوار میں کمی کے باعث لوڈمینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے ۔اگر اس مرتبہ سردیوں میں زیادہ بارشیں نہ ہوئیں اور پہاڑوں پر برف نہ پڑی تو گرمیوں میں بجلی کا سنگین بحران سر اٹھائے گا –