اب تک تو مسلم لیگ ن کی جانب سےکے کارکنان کو پکڑا اور مارا پیٹا جارہاتھا مگر اب لگتا ہے کہ واقعئی تبدیلی آگئی ہے کیونکہ ہلی بار عمران خان کو گھڑی چور کی آوزیں کسنے پر نون لیگی سپورٹر کو جیل کی ہوا کھانا پڑگئی -تاہم حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کی وجہ ریس کورس پارک میں توڑ پھوڑ بتائی گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم کا دعویٰ ہے کہ انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے گھڑی چور کا نعرہ لگانے پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیاہے ۔
https://twitter.com/TahirMughalPml2/status/1607999043757654016
میں صلاح الدین پپی کو گھڑی چور کا نعرہ لگانے پر گرفتاری کی پر زور مذمت کرتا ہوں عمران خان آپ نا گھڑی چوری کرتے اور نا ہی گھڑی چور کے نعروں سے پاکستانی قوم آپکو پکارتی،پاکستانی قوم کے کتنے لوگوں کو گھڑی چور کے نعرے لگانے پر گرفتار کرو گے؟ pic.twitter.com/gHfymHCz8c
— Mohsin Ranjha (@MNAMohsinRanjha) December 27, 2022
تفصیلات کے مطابق جیلانی پارک میں ونٹر فیسٹول کی اختتامی تقریب کے دوران صلاح الدین عرف پپی نامی شخص کی قیادت میں ایک گروہ نے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شورو غل کیا جو بود میں بپھر گیا اور تشدد پر اتر آیا ، انہوں نے اپنے نامعلوم 15 ساتھیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ کی ، سٹیج ، لائٹوں اور گملوں کو نقصان پہنچایا گیا ، کارسرکار میں مداخلت اور عوام الناس کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ۔ صلاح الدین پی پی کی گرفتاری پر پارٹی رہنماؤں خواجہ عمران نذیر غزالی سلیم بٹ عامر خان سمیت دیگر کی مذمت اور شدید احتجاج رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نا اہل اور نالائق حکمرانوں کی انتقامی سیاست ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اپنا اقتدار جاتا دیکھ کر وہ انتقامی کارروائیوں پراتر آئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صلاح الدین پی پی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔