پاکستان ریلویز میں خواتین کے ساتھ کچھ نازیبا واقعات پیش آنے کے بعد حکومت نے خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے ایک بہترین فیصلہ کیا کہ ان کے لیے ایک الگ ڈبہ مختص کردیا جائے تاکہ ان کی عزت آبرو جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے -اسفیصلے کے بعد خواتی اور بچوں کے ٹرین میں سفر کرنے والیوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے جس سے ریلوے کی آمدنی میں بھی فرق پڑے گا-
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس
گریڈ 1 سے سینیئر مینیجمینٹ تک سرکاری رہائش کی پالیسی میں صوابدیدی اختیار ختم کیا جائے
صرف میرٹ کی بنیاد پر الاٹمنٹ کی جائے
الاٹمنٹ لسٹوں کی رسائی تمام ملازمین کو ہو
ہر ٹرین میں خواتین و بچوں کیلیے الگ ڈبے مخصوص کرنے کی ہدایت pic.twitter.com/tcSAdLeIFM
— Pakistan Railways (@PakrailPK) December 23, 2022
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہر ٹرین میں خواتین اور بچوں کے لیے الگ ڈبے مخصوص کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دیگر ٹرینوں کی صفائی کی ذمہ داریاں بھی آؤٹ سورس کی جائیں۔
چلتی ٹرین میں صفائی کا بہترین نظام اور متعلقہ عملہ کی ہر وقت موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت
ٹرینوں میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سفر کی حوصلہ شکنی کی جائے
پہلے سے بکنگ کرانے والے مسافروں کے حقوق کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے pic.twitter.com/ef0S2FQbQo
— Pakistan Railways (@PakrailPK) December 23, 2022
انہوں نے گریڈ ایک سے سینئر مینجمنٹ تک سرکاری رہائش کی پالیسی میں صوابدیدی اختیار ختم کرنے اور میرٹ کی بنیاد پر الاٹمنٹ کی ہدایت کی۔