پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے پر برطرف کر دیا گیا نوٹیفیکیشن جاری @Atifrauf79 @MaryamNSharif #گوگی_پنکی_راج_کا_خاتمہ pic.twitter.com/2BUkFwts1K
— Abdul Wahid Malhi (@AbdulWahidMalhi) December 23, 2022
واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد پنجاب کابینہ کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں،اس نوٹی فکیشن کےبعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔تاہم پنجاب اسمبلی میں آج بھی اسمبلی اجلاس بلائے جانے کی خبریں ہیں – وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے میں تاخیر کی وجہ چیف سیکریٹر ی پنجاب عبداللہ سنبل ہیں،
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو رات کی تاریکی میں برطرف کردیا ۔
یہ سب اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے کیا جارہا ہے ۔#bananarepublic#انتخابات_کرواؤ_ملک_بچاؤ pic.twitter.com/bd3Ig312Ag
— ✶¥UM₦λ ₸λƦłQ 804✶ (@YumnaTariq10) December 23, 2022
ان کی وجہ سے رات ساڑھے 11 بجے گورنر پنجاب نے ڈی نوٹیفکیشن کا خط جاری کیا۔ گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا خط کل دوپہر ہی تیار کر لیا تھا، لیکن چیف سیکریٹری عبداللہ سنبل کی وجہ سے خط جاری کرنے میں تاخیر ہوئی-اس نئی پیش رفت کے بارے میں چیف سیکریٹری کو مطلع کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ پہلے قانونی مشورہ کریں گے اگر قانونی طور پر ایسا ممکن ہوا تو اپنی رائے دیں گے – آخر کار بڑی سوچ بچار کے بعد رات ساڑھے 11بجے چیف سیکریٹر ی کی جانب سے رضا مندی ظاہر کیئے جانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ۔