لاہور میں پیدا ہونے والی سیاسی افراتفری کا ڈراپ سین ہوگیا جب عدالت نے ایک ہی دن میں گورنر کا نوٹیفیکیشن معطل کرکے وزیراعلیٰ کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کردیا -جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان نے بھرپور شرکت کی تاہم ن لیگ کے ممبران صوبائی اسمبلی اسمبلی اداس اور خاموش نظر آئے -صرف رانا مشہود نے میڈیا سے بات کی -ایسا لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں جلد نئے انتخابت پر بھی سب راضی ہوجائیں گے اور ہم جلد ملک میں نیا الیکشن دیکھیں گے –
لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام چیلنچ
تفصیل پڑھیں: https://t.co/TYHwsw82F9 pic.twitter.com/mQusdSOqPi
— HUM News (@humnewspakistan) December 23, 2022
گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا اور سماعت گیارہ جنوری تک معطل کر دی۔ سماعت میں مشورے کے لیے وقفہ بھی کیا گیا جس کے لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے دوبارہ سماعت کا آغاز کیا-چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ کو بنا بیان حلفی کے بحال کرتے ہیں تو وہ آج ہی اسمبلی توڑ دیں گے اور عدالت چاہتی ہے کہ ہم دونوں فریق کو بیلنس رکھیں
گورنر کا نوٹیفیکیشن معطل ،پرویز الہی اور کابینہ بحال۔۔۔ اعتماد کا ووٹ لیے بنا اسمبلی تحلیل نہیں ہو گی- وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی کا لاہور ہائیکورٹ میں بیان حلفی#LHC #ParvezElahi #PunjabAssemblyhttps://t.co/4QMtcKWlBl
— Siasat.pk (@siasatpk) December 23, 2022
تاکہ کسی کو اعتراض نہ ہو ۔اس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کر دیا، نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد چودھری پرویز الٰہی کا وزارت اعلیٰ کا عہدہ دوبارہ بحال ہو گیا۔اب وزیراعلیٰ 186 افراد اسمبلی میں شو کریں گے اور پھر اسمبلی توڑنے کا اعلان کریں گے –