اپنی بات پر ڈٹ جانے والے 75 سالہ بوڑھے اعظم سواتی کی بلوچستان ہائی کورٹ نے سن لی اور ان کے تمام کیسز ختم کرکے رہاکرنے کا حکم صادر کردیا -اعظم سواتی اپنے خلاف ہونے والے غیر اخلاقی اور غیر شرعئی ظلم وستم پر ڈٹ گئے تھے اور ان لوگوں کا نام جلسے مٰیں بتا دیا تھا جن پر انہیں شک تھا کہ ان کے ساتھ یہ سب کچھ ان بااثر افراد کے حکم پر ہورہا ہے -بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرزختم کر نے کاحکم دے دیا ہے ۔
سینیٹر اعظم سواتی انشاءاللہ اسی طرح تمام مقدمات میں سرخرو ہونگے۔ pic.twitter.com/1LyqwWV7RH
— Senator Zeeshan Khanzada (@SenKhanzada) December 9, 2022
عدالت کا بڑا حکم : بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آر ختم اور انہیں رہا کرنے کا حکم ، جانئے #AzamSwatihttps://t.co/Etk5mpv1ov
— Siasat.pk (@siasatpk) December 9, 2022
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں صوبے میں درج ہونے والی ایف آئی آرز کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر جسٹس ہاشم کاکٹر نے سماعت کی ، عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف خصدار ،کچلاک ، پسنی ، ذوب اور حب میں 5 ایف آئی آرز درج کرائی گئی تھیں، جنہیں اب ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اعظم سواتی ک رہا کرتی ہے ٰیا ان کو مزید کچھ دن اور جیل میں گزارنا پڑیں گے –