پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات والا ملک بن گیا ہے ، جب کہ دنیا بھر میں 48ویں نمبر پر آ گیا ہے ۔جامعہ کراچی شعبہ جغرافیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرے وے پولیس کے روڈ ایمبسڈرڈاکٹر سلمان زبیرنے روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں 3700 افرادروزانہ روڈ حادثات کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشیا میں سب سے زیادہ روڈحادثات والے ممالک میں پاکستان پہلے جبکہ دنیا بھر میں 48 ویں نمبر پر ہے جو لمحہ فکریہ ہے دنیا بھر میں سب سے زیادہ روڈ حادثات رونماہونے والے شہروں کی فہرست میں کراچی کاچوتھا نمبر ہے جو قابل توجہ اور خطرناک صورتحال ہے۔پاکستان میں حادثات پر 47 ارب روپے سے زائید اخراجات آتے ہیں جو ملکی خزانے کو بری طرح متاثر کرتے ہیں –

 

ڈاکٹر افضال احمد نے کہا کہ شہرکراچی میں روڈ حادثات کی ایک بڑی وجہ روڈ ز پر اسپیڈ کے تعین کا نہ ہونا قرار دیا اس کے علاوہ ٹریف قوانین سے ناواقفیت بھی ان حادثات کی بڑی وجہ ہے ۔شہر کراچی کی شہری آبادی میں کہیں پر اسپیڈ کا تعین نہیں جن ممالک میں اسپیڈ کا تعین ہوتاہے وہاں پر روڈ حادثات کم ہوتے ہیں۔ حادثات کا ایک بڑا سبب چنگ چی رکشے اور نابالغ ڈرائیور بھی ہیں جو دوران سفر اپنی تفریح اوور سپیڈنگ اشارے توڑ کر گزرنے اور ریس کے ذریعے مسافروں کی جانوں سے کھیلتے ہیں –