پاکستان سمیت دنیا بھر کی آبادی 8 ارب ہو گئی،دنیا میں سب سے زیادہ آبادی چین کی ایک ارب 44 کروڑ سے زائد ہے ۔ دنیا میں آبادی کے لحاظ سے چین پہلے نمبر پر ہے جس کی آبادی ایک ارب 44 کروڑ سے زائد ہے ۔ بھارت کی آبادی1 ارب40 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے ،

 

تیسرے نمبر پر امریکا ہے جس کی آبادی 33 کروڑ کے قریب ہے، چوتھے نمبر پر انڈونیشیا ہے جو 27 کروڑافراد پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے زائد افرادمشتمل ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آج سے 22 سال بعد پہلے 2009 میں آبادی نے 6 ارب کا ہندسہ عبور کیا تھا،دنیا بھر میں 31 اکتوبر2011 کو آبادی 7 ارب تک پہنچی تھی ۔اب یہ اندازہ لگا یا جارہاہے کہ2036 میں دنیا کی آبادی 9 ارب تک پہنچے گی –