اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 21 نومبر 2022 کو پاکستان کا دورہ کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں سعودی پریس اتاشی نائف العتیبی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔

PM Shehbaz, Saudi crown prince resolve to expedite cooperation in  investment, trade and energy - World - DAWN.COM

image source: Dawn

سعودی پریس اتاشی کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں ایک ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لے گی۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں باہمی اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے محمد بن سلمان سے مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات مصر کے شہر شرم الشیخ میں گرین مڈل ایسٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے بعد ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد دی اور محمد بن سلمان کی مڈل ایسٹ گرین پراجیکٹ کے حوالے سے کی گئی منصوبہ بندی کی تعریف کی۔