آج عمران خان نے زمان پارک میں اعتزاز احسن سے ایک اہم ملاقات کی اعتزاز احسن عمران خان کی عیادت کے لیے ان کے گھر پہنچے جس کے بعد عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی سوالات کے دوران ایک صحافی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق پوچھا تو عمران خان نے کہا کہ یہ بلین ڈال سوال ہے ، اتحادی حکومت بنی تو بلیک میل ہوتے رہیں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا نظام چلانا ہے تو اقتدار کے ساتھ اختیار بھی دینا ہو گا ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ ملزم نوید کی حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت کے ذمہ لگا دی ہے ، ملزم نوید کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے اور جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے –

انھون نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعد رضوی نے خود کو ملزم نوید کے بیان سے بہترین انداز میں علیحدہ کیا ہے ۔اس سے مزہب کا نام استعمال کرکے جرم کرنے والوں کی شدید حوصلہ شکنی ہوگی –

 

اداروں کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری فوج کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا، اعتزاز احسن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے ۔انھوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ عنقریب آپ اعتزاز احسن کو پاکستان تحریک انصاف کے سٹیج پر دیکھیں گے –