پاکستان تحریک انصاف کے چئیر میں عمران خان اب اپنی سیاسی مستقبل کے آخری 5 اووروں کا کھیل شروع کررہے ہیں -ایک ہی وقت میں پاکستان کے طاقت ور ترین لوگوں سے تن تنہاٹکرانے والے عمران خان نے حکومت کی چنی ہوئی 8 سیٹوں میں سے 6 پر کامیابی حاصل کرکے دنیا میں طاقتور ترین سیاست دانون کی فہرست میں اپنا نام لکھوادیا -ان کے اس الیکشن رزلٹ کی دھوم اور گونج پوری دنیا میں سنی گئی –
پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا pic.twitter.com/oooyR8k7PC
— Raja Mohsin Ijaz (@rajamohsinsays) October 18, 2022
اس الیکشن کی ناقابل یقین جیت نے ان کا اعتماد آسمان چھونے لگا ہے اور اب وہ اپنے راستے میں حائل آخری پتھر چیف الیکشن کمیشن کو سمجھتے ہیں جو زیادہ تر تحریک انصاف کے خلاف فیصلے دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ خان اس ادارے پر کھل کر تنقید کرتے رہتے ہیں اب انھوں نے اس الیکشن کمشنر سکندر سلطان کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل میں نااہلی کا ریفرینس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اگر وہ اس میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر ان کے لیے نئے الیکشن کی راہ ہموار ہوجائے گی