پاکستانیوں کو سدا یہ گلہ رہا کہ پاکستان کے پاس بہترین باؤلرز اور مڈل آرڈر بیٹسمین تو رہتے ہیں جو دنیا میں نئے ورلڈ ریکارڈ بنا کر ملک کا نام روشن کرتے ہیں مگر پاکستان میں ، ماجد خان صادق محمد اور پھر عامر سہیل اور سعید انور کے بعد کوئی اچھا اوپنگ جوڑ ا نہیں آیا لیکن اب اللہ نے پاکستانیوں کی پکار سن لی ہے اور اس وقت بابر اعظم اور محمد رضوان تمام دنیا کی ٹیموں کے لیے بڑا خطرہ بن گئے ہیں یہ دونون ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں 50 سے اوپر کی اوسط سے رنز بنارہے ہیں اور ہر سیریز میں کوئی نیا ورلڈ ریکارڈ جڑ چھوڑتے ہیں لیکن ان کا ریکارڈ پاکستان کی سابق بہترین جوڑیوں سے بہت بہتر ہے -آج اس جوڑی نے ایک اور نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے
ٹی 20 رینکنگ: رضوان کی حکمرانی برقرار، بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی #cricket #icct20rankings #rizwan #babarazam https://t.co/pgiiHqSNnh pic.twitter.com/842nszGPl6
— Dunya News (@DunyaNews) September 28, 2022
آئی سی سی نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل فارمیٹ کی بہترین اوپننگ جوڑی قرار دے دیا.
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ٹاپ اوپپنگ بلے بازوں کی فہرست جاری کردی۔آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے ٹاپ تھری میں موجود دو پاکستانی اوپنر بلے بازوں محمد رضوان اور بابر اعظم کو بہترین اوپننگ جوڑی قرار دیا ہے۔کپتان بابر اعظم اور سٹار کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی دوسرے اوپننگ
https://twitter.com/ownDSK/status/1579723647207772160
جوڑی کے مقابلے میں ایک ساتھ سب سے زیادہ رنز بنائےہیں۔پاکستان کے اوپننگ بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ تھری سکورر میں شامل تھے۔بابر اعظم سب سے زیادہ عرصہ تک ٹی ٹونتی میں نمبر ون کی پوزیشن پر بھی رہے اور اب اس پوزیشن پر محمد رضوان کا قبضہ ہے