پاکستان میں سیاست نے ان 6 ماہ میں جتنے رخ تبدیل کیے اس سے قبل 74 سال میں اتنے رخ تبدیل نہیں کیے تھے -اس وقر سوائے چند افراد کے کسی کو معلوم نہیں کہ 30 نومبر تک کی اہوگا کون حکومت میں رہے گا الیکشن کب ہونگے کون آرمی چیف بنے گا اللہ کی ذات ہی جانتی ہے کہ آج کل یہ ملک کس طرح چل رہا ہے -مگر لاالہ کے نام پر بننے والے ملک کا مستقبل انشااللہ روشن ہی ہوگا-
عمران خان کی آرمی چیف سےدو ملاقاتوں بارے میں نےکوئی بیان نہیں دیا۔سٹیک ہولڈرز(اسٹیبلشمنٹ)کو اب اس حکومت کوچلنےدیناچاہیے تاکہ پاکستان ترقی کرے۔ڈالر کا ریٹ دعاکریں 170 تک آ جائے میرے پاس حتمی ریٹ ہے آپکے پروگرام میں نہیں بتا سکتا؛ وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا “جی فار غریدہ” میں انٹرویو! pic.twitter.com/0ihE7DRFLu
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) October 10, 2022
آج وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے درمیان 2ملاقاتیں ہونے کا دعویٰ کر دیا۔اس سے پہلے بھی آرمی چیف سے خان کی ایک ملاقات کا تزکرہ سوشل میڈیا پر محو گفتگو بنا تھا – ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کی سر توڑ کوششوں سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کے درمیان حالیہ عرصے میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
قرضوں کی ری شیڈولنگ، اسحاق ڈار نے بڑا اعلان کردیا – https://t.co/bByBkUI1DV
— Pakistan News International (@PNIDigital) October 10, 2022
وفاقی وزیر سے پوچھا گیا کہ آیا حکومت کو ان ملاقاتوں سے آگاہ کیا گیا تھا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”باقاعدہ طور پر نہیں تاہم ہمیں یہ علم ہوا ہے کہ ان دونوں مین ملاقات تو ہوئی ہے ۔اسحاق دار نے بڑے فخر سے کہا کہ 30، 35سال سیاست میں گزار کر ہم نے بھی اپنی انٹیلی جنس بنالی ہے اور ہماری اطلاعات کے مطابق ان کے درمیان ایک نہیں، دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔تاہم وہ یہ بتانے سے قاصر رہے کہ ان ملاقاتوں کا نتیجہ کیا رہا۔