صدر مملکت عارف علوی نے احتساب عدالت کا فیصلہ برقرا رکتے ہوئے جنسی ہراسیت کیس میں ڈی جی پیمرا کی برطرفی اور 25 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا ۔صدر مملکت نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ڈی جی پیمرا کی سزا کو نہ صرف برقرار رکھا بلکہ اس کو مثالی سزا بنانے کے لیے اور دوسروں کے لیے سبق کے طور پر جرمانہ 20لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کردیا۔
جنسی ہراسیت کیس: ڈی جی پیمرا کی برطرفی برقرار، 25 لاکھ جرمانے کا حکم https://t.co/FNR82BpGXu
— Al Jareeda (@jareeda_al) October 1, 2022
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ خاتون ملازم کو زبانی، فحش،توہین آمیز تبصروں اور ناجائز مطالبات سے ہراساں کیا گیا، جب ایسے کیس بلاشک و شبہ ثابت ہوجاتے ہیں تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال ہوتا نظر بھی آنا چاہیے ۔صدر نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں، اس طرح کے فیصلے خواتین کے اعتماد میں اضافہ کریں گے اور ان کے خوف میں کمی ہوگی ۔