منگل اور بدھ کی درمیانی شب کوئٹہ میں فائرنگ سے تین بھائی قتل ہوگئے تھے اور ان کا ایک ملازم زخمی ہوگیا تھا. ابتدائی طور پر یہ اندھا قتل تھا اور کسی دہشتگردی یاڈکیتی کی وارادت لگتاتھا تاہم تفتیش کے دوران سامنے آیا کہ تینوں بھائیوں کو قتل کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ انہی کا 17 سالہ سگا بھائی ہے جس نے جائیداد اور پیسے کے لالچ میں تینوں بھائیوں کو ابدی نیند سلادیا .
https://twitter.com/Shakel_77/status/1574787114771824641
پولیس نے تفتش کا سلسلہ شروع کیا تو ان کے تیسرے بھائی کے رویے نے انہیں شامل تفتیش کرنے پر مجبور کردیا اور اس واقعے کے خوف نے اس کی حرکات وسکنات کو مشکوک بنایا تو پولیس نے اس سے بھی سوالات اور تفتیش شروع کی تو وہ اعصاب پر قابو نہ رکھ سکا اور خوف کی وجہ سے اس نے خود ہی اس بات کا اقرار کرلیا کہ اس قتل کے پیچھے کوئی دوسرا نہیں بلکہ وہ خود ہے .
کوئٹہ: تین بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، ملزم سگا بھائی نکلا۔۔ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔۔ جانئے چوتھے بھائی نے اپنے 3 بھائیوں کو کیوں قتل کیا؟#Quetta https://t.co/7ZFPslpuQT
— Siasat.pk (@siasatpk) September 28, 2022
ملزم ایک معروف آرتھو پیڈک سرجن کا بیٹا ہے -ملزم کا کہنا تھا کہ بھائیوں کے رویے کی وجہ سے وہ ان سے بدگمان رہتاتھا جس کی اپنے بھائیوں سے تکرار ہوتی رہتی تھی، اس کے علاوہ اس کے دل میں جائیداد کا لالچ بھی تھا .