رضوان کا بڑا پن پھر سامنے آگیا 87 رنز کی میچ کی سب سے بڑی اننگ کو بھی اپنی خراب بیٹنگ قرار دے دیا یاد رہے کہ چوتھے میچ میں پاکستان نے 3 رنز سے فتح حاصل کی تھی جب حارث رؤؤف نے جیتا ہوا میچ انگلینڈ کے جبڑے سے کھینچ لیا تھا
انگلینڈ کے خلاف چوتھا میچ جیتنے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی اپنی بیٹیوں اور کپتان بابر اعظم کیساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رضوان کی صاحبزادیاں پوچھ رہی ہیں کہ آپ نے خراب بیٹنگ کیوں کی ، حارث رؤف کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ کیوں ملا؟۔
محمد رضوان کی بیٹیوں کا باپ سے معصومانہ سوال، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل https://t.co/Rtlo1t68VW#MohammadRizwan #suchtv pic.twitter.com/Tuvh4FFGtE
— SUCH News (@SuchNewsPakUrdu) September 27, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان کپتان بابر اعظم کو بتاتے ہیں کہ ان کی صاحبزادیاں پوچھ رہی ہیں کہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ کس کو ملا ہے ؟ جس پر میں نے بتایا کہ اس میچ میں حارث رؤف کو یہ ایوارڈ ملا ہے جس پر ان کی پریوں جیسی معصوم بیٹیوں نے پوچھا کہ انہیں کیوں ؟ ، آپ کو کیوں نہیں ملا ؟، میں نے بتایا کہ میں نے خراب بلے بازی کی ، جس پر یہ پوچھ رہی ہیں کہ آپ نے خراب بلے بازی کیوں کی ؟۔