اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں رات 12:00 بجے (20 ستمبر اور 21 ستمبر کی درمیانی رات) سے نافذ ہوئیں۔

Pakistan steeply hikes fuel prices up to 29% to secure IMF funding |  Business Standard News

Image Source: BS

قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 237.43 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور اسے 247.43 روپے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 202 روپے 02 پیسے فی لیٹر ہو گی۔
اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 0.08 روپے فی لیٹر کی معمولی تبدیلی ہوگی۔
ہفتہ کو ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پیٹرول یا ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں گی یا کم ہوں گی۔