مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی گرفتاری کی ویڈیو پر کہنا تھا کہ یہ ویڈیو 2018کی ہے ،اس وقت مجھے پی ٹی آئی کارکن کی جانب سے حملہ کے نتیجے میں سیلف ڈیفنس میں
جوابی کارروائی پر گرفتار کیا گیا تھا ۔
سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ مریم نواز کے بیٹے کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے انہیں جعلی ڈگری حاصل کرنے پر گرفتار کیا جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا ک جنید صفدر کو لندن سے چوری ہونے والے بینٹلے کار کی کراچی سے برآمد گی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

اس پر اب لندن سے جنید کا وضاحتی بیان اگیا ہے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو 2018کی ہے جب میری تحریک انصاف کے کارکن کے ساتھ ہاتھا پائی ہوگئی تھی ،اس وقت مجھے پی ٹی آئی کارکن کی جانب سے حملہ کے نتیجے میں سیلف ڈیفنس میں جوابی کارروائی پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ ان کا گلہ تھا کہ یہ سب پراپیگنڈا کرنے والے صحافی کی جانب سے ٹویٹ تو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے لیکن ان کی جانب سے اس افواہ پھیلانے پر کسی قسم کی کوئی معافی نہیں مانگی گئی اور میں اس پر مزید کچھ کہنا

 

بھی نہیں چاہتا،مریم نواز کے بیٹے کا مزید کہنا تھا کہ میری ڈگری کو جعلی کہنے والے لوگ یونیورسٹی سے رابطہ کر کے کنفرم کر سکتے ہیں انہیں وہاں بھی منہ کی کھانا پڑے گی ۔