برسبین میں پاکستان نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر اوور 60 ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے ۔ قومی ٹیم نے مقررہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
60سال سے زیادہ عمر والے افراد کا کرکٹ ورلڈ کپ ھو رھا ھے آسٹریلیا میں جس میں پاکستان کی ٹیم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
فائنل میچ کل بروز بدھ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا۔
اور پاکستانی میڈیا میں کوئی پتہ ہی نہیں۔ pic.twitter.com/cTmnL7FZSw
— 🔥درویش🔥 (@Majid_Mehar) September 13, 2022
216 کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز جم کر کھیلے اور قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 89 رنز پر گری اوپننگ بلے باز محمد اسلم نے 68 گیندوں پر 63 رنز سکور کئے ، محمد اشرف نے 28 اور سید غفار نے 30 رنز بنائے ۔ اس کے بعد پاکستان کی روایتی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا وکٹیں تیزی سے گرنے کے باعث پاکستانی ٹیم کے 9 کھلاڑی 198 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے ، تاہم وکٹ کیپر بلے باز طاہر رشید نے 62 گیندوں پر ناقابل شکست 41 رنز بنائے اور ہارے ہوئے میچ کو فتح سے بدل دیا ۔
قومی ٹیم 14 ستمبر کو ہونے والے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی ۔