وزیر اعظم شہباز شریف ان کے بیٹے سلمان شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی 7ستمبر کی سماعت کا حکم نامہ جاری کیا گیاہے،عدالتی حکم نامے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے بنکوں کو سلمان شہباز کے مزید 13بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کہا گیا ہے ۔
شہباز شریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی 7 ستمبر کی سماعت کا حکم نامہ جاری#GeoNews pic.twitter.com/5SbtdxO7TH
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) September 10, 2022
نجی ٹی وی کے مطابق عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سلمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے العربیہ شوگر ملزکے اکاؤنٹس ، ، شریف فیڈ رمضان شوگر ملز اور یونی ٹاس سٹیل کے اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں ، ساتھ ہی عدالتی حکم پر سلمان شہباز کے اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے پر بینک افسران کو شوکاز بھی جاری کیا گیا ہے ۔