سعودی عرب سے افسوسناک خبر آئی ہے کہ سعودی شاہی خاندان کی ایک اور شہزادی عبیر بنت عبداللہ بن عبدالعزیز بن سعود بن جلوی آل سعود انتقال کرگئیں اس سے چند ماہ قبل بھی ایک سعودی شہزادی انتقال کرگئیں تھیںسال 2020 کے بعد سے ابتک بہت سے شہزادے اور شہزادیاں اچانک موت کی وادی میں اترے ہیں جو سعودی شاہی خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادی عبیر بنت عبداللہ کا انتقال جمعرات کے روز ہوا، ان کے انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی۔
ایوان شاہی کے مطابق شہزادی کی نماز جنازہ جمعہ 26 اگست کو امام ترکی بن عبد اللہ جامع مسجد ریاض میں نماز عصر کے بعد ہوگی۔