عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ موجودہ حکومت کے گلے پڑ گیا پوری دنیا میں عمران خان کو بھرپور کوریج بھی ملی اور اس مقدمے کی طرف انگلیاں بھی اٹھیں اور حکومت کو اقوام متحدہ کی جانب سے سمجھایا بھی گیا کہ اس مقدمے میں تحمل کا مظاہرہ کریں مگر اب تحریک انصاف کی جانب سے بھی ردعمل آرہا ہے اور زرداری ،رانا ثنااللہ ،فضل الرحمان ،نواز شریف اور مریم صفدر اور دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی اسی بنا پر مقدمات قائم کیے جارہے ہیں
اداروں کے خلاف بیانات کی بنیاد پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان و دیگر کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، کیپٹن صفدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔