انتقام کی آگ نے ایک جنونی کو اندھا کردیا اٹک میں کچھ عرصہ قبل ایک شخص نے اپنے سسر کی جان لے لی تھی جس کی بنیاد پر اسے قید کی سزا سنادی گئی تھی تاہم ہمارا عدالتی نظام بوسیدہ ہونے کے سبب وہ ایک سال بعد ہی ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا مگر اپنے اس برے فعل پر شرمندہ ہونے اور اللہ سے اپنے گناہوں پر معافی کا طلبگار ہونے کی بجائے اس بے ضمیر شخص نے اپنے جہنم خریدنے کے لیے 2 مزید افراد کی جان لےلی
اخلاص کے اٹک کے علاقے پنڈی گھیپ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی۔ شوہر نے بیوی اور ساس کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ ملزم واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک سال پہلے سسر کو بھی قتل کیا تھا اور چند دن پہلے ہی ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا جہاں اس نے یہ واردات کر ڈالی ملزم کی تلاش کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے ۔