لوگوں کی جان بچانے کے مشن پر نکلے پاکستانی فوج کی اعلیٰ کمان کے افسران کے ہیلی کاپٹر گرنے اور جہاد پر نکلے ان افسران کی شہادت نے پورے ملک کو افسردہ کردیا جس پر پاکستان کی اہم ترین سیاسی شخصیت جن میں عمران خان، مریم نواز اور شہباز شریف شامل ہیں ،نے اس نقصان کو قومی المیہ قرار دیا –
کل ایک خبر آئی تھی کہ بلوچستان میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مشکلات دیکھنے کے لیے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت ہیلی کاپٹر پر روانہ ہوئی ہے مگر بعد میں اس ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور آج اس ہیلی کاپٹر کا تباہ شدہ ملبہ بلوچستان کے علاقے سے مل گیا
پاک فوج کی جانب سے کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 ساتھیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ۔ ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کےلاپتہ ہیلی کاپٹرکاملبہ مل گیا ہے ، ہیلی کاپٹرکاملبہ موسیٰ گوٹھ وندرلسبیلہ سےملا، ہیلی کاپٹرفلڈریلیف آپریشن پرمامورتھا، ابتدائی تحقیقات کےمطابق حادثہ خراب موسم کےباعث پیش آیا اس میں کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہپیں ملے کیونکہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ بتا رہا ہے کہ یہ حادثہ اتفاقیہ تھا اس کو ہٹ نہیں کیا تھا