پاکستان میں ٹک ٹاک کی دنیا پر راج کرنے والی 2 بہنیں جن کا تعلق فیصل آبا د سے ہے اب اپنے پرستاروں کے ساتھ روزآنہ ملاقات کیا کریں گی کیونکہ جنت مرزا اور انکی بہنوں الشبہ اور سحر نے بیوٹی سیلون کھولا ہے جس کا افتتاح 3 دن پہلےکیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بیوٹی سیلون کے افتتاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی تو ان کی خوب پزیرائی ہوئی ان کے پستاروں نے ان کو مبارکباد دی اور ان کے کاروبار کی ترقی کے لیے دعا بھی کی ۔ ٹک ٹاکر نے بیوٹی پارلر فیصل آباد میں کھولا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے نا مور مرد اور خواتین ٹک ٹاکرز نے شرکت کی جن میں ذوالقرنین حیدر ان کی اہلیہ کنول آفتاب ، ڈاکٹر مدیحہ ، مناہل ملک اور دیگر ٹک ٹاکرز شامل تھے۔