مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اپنے غلط فیصلے کے بعد نہ صرف پاکستانیوں بلکہ ق لیگ کے ورکرز کی نظروں سے بھی گر گئے آج سوشل میڈیا پر ان پر دل کھول کر تنقید کی جارہی ہے ان کا تمسخر اڑایا جارہا ہے اور اب پارٹی سربراہ کی اپنی جماعت میں حیثیت بھی اس حد تک گر گئی ہے کہ چودھری شجاعت حسین کےاقدام پر راولپنڈی کے عہدیداران و کارکنان نے پارٹی سیکرٹریٹ میں آویزاں کی گئی چودھری شجاعت حسین کی تصاویر اپنے مرکزی سیکریٹیریٹ سے ہٹا دیں
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنا خط اپنی پارٹی سے چھپاکر ڈپٹی سپیکر کے حوالے کردیا جس کا پتہ ان کی پارٹی کو بھی دوست مزاری کی رولنگ کے بعد علم ہوا -اس خط کے سامنے آتے ہی مسلم لیگ (ق )کے عہدیداران و کارکنان پارٹی قائد چودھری شجاعت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔مسلم لیگ (ق )راولپنڈی کے عہدیدران نے پارٹی سیکریٹریٹ راولپنڈی میں لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر احتجاجاً اتار دیں اور شدید احتجاج کیا۔
عہدیداران و کارکنان نے چودھری شجاعت کی تصاویر اتار کر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اظہار یکجہتی کیا اور انکے حق میں نعرے بازیکی اور اب سوشل میڈیا پر ان کو اس غلط فیصلے کی بنیاد پر سٹیفن ہاکنگ کا ٹائٹل بھی مل گیا ہے