وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل مسلم لیگ (ن )کو بڑا دھچکا لگ گیا۔مسلم لیگ( ن) کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
“ایکسپریس نیوز “کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عظمٰی زعیم قادری نے گزشتہ روز بخار ہونے پر کوویڈ-19 کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا۔ لیگی ایم پی اے کو طبیعت خرابی پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے دوران عظمی زعیم قادری کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دینا ممکن نہیں ہوگا۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون والوں نے الزام عائید کیا ہے کہ تحریک انصاف نے نہ صرف عظمیٰ زعیم کا ووٹ 15 کروڑ میں خریدا ہے بلکہ ان کا اگلے الیکشن میں لاہور سے ٹکٹ دینے کی حامی بھی بھرلی ہے