اقوام متحدہ میں “بچوں اور مسلح تنازعات” کے موضوع پر سالانہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ ہندوستانی افواج مقبوضہ علاقے میں بچوں کے خلاف “خوفناک جرائم” کا ارتکاب کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کو معمول کے مطابق حراست میں لیا جاتا ہے اور انہیں تشدد اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ انٹیلی جنس معلومات حاصل کی جا سکیں یا یہ اعتراف کروایا جا سکے کہ ان کا تعلق ان کشمیری گروپوں سے ہے جو حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس کا سلامتی کونسل نے وعدہ کیا تھا۔
منیر اکرم نے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بچوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھائے، جس میں مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں چھروں کے استعمال اور غیر قانونی حراست کو ختم کرنا شامل ہے۔