پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورے پر ہے پاکستان ٹیم نے اتوار کو کولمبو کے ہوٹل میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد عید الاضحی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ارکان اور دیگر عہدیداروں کی عید مبارک اور ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو شیئر کی۔
مداحوں اور حامیوں نے کمنٹس سیکشن میں کھلاڑیوں کو عید کی مبارکباد دی۔
پاکستانی ٹیم دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کر رہی ہے جو کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو کھیلا جائے گا۔