پاکستان تحریک انصاف کےوائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے کل بول نیوز کو دیئے گئے انٹرویوپر وضاحت پیش کی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی ملک سے محبت سب جانتے ہیں اور وہ مضبوط فوج کے حامی ہیں۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے اور لوگ جانتے ہیں کہ ماضی میں اپنے دور حکومت میں ہمارے حکمرانوں نے شدید غلطیاں کیں، پاکستان تقسیم ہوا اور ماضی کی ہماری غلطیوں کی وجہ سے بلوچستان میں سیاسی بحران نے جنم لیا اور ملک کے خلاف لوگ بندوق اٹھانے پر مجبور ہوئے ۔ ماضی نے بھی پختونستان بنانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے -انھوں نے مزید کہا کہ معاشی عدم استحکام سے لڑنا ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے اور موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے، اللہ نہ کرے ملک دیوالیہ ہو جائے گا، ملک پر مزید پابندیاں لگیں گی۔ ہمارے دفاعی اثاثے بھی ان پابندیوں سے متاثر ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاک فوج ہماری قومی، جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے وہی ہمارا حقیقی اثاثہ ہے ۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں۔