مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات ہوئی جس میں پانچ افرادکی ہلاکت ہوگئی تھی مرنے والوں میں میاں بیوی اوران کی تین بچیاں شامل ہیں اب پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ گھر میں ہونے والا لڑائی جھگڑاتھا – مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افرادکی لاشیں ملیں، لاشیں میاں بیوی اور 3 بچیوں کی ہیں۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق3 بچیوں اور خاتون کو تیز دھار آلے سے مارا گیا تھا ، جب کہ گھر کے سربراہ عمران کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔
مرنے والی تینوں بچیوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں،گزشتہ روز سے مکان بند ہونے پر رشتہ داروں نے دیوار پھلانگ کرلاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، عمران ریڑھی پر سبزیاں فروخت کرتا تھا،ڈیڑھ سال قبل علاقے میں کرائے پر مکان لیا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا،عمران نے بیوی بچیوں کو قتل کرنےکے بعد خودکشی کی، پولیس کا کہنا ہےکہ واقعےکی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔آئی جی پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے