پاکستان کے سینئر ترین سیاسی رہنما اور پاکستان عوامی پارٹی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا کے ایک چینل پر بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ کچھ طاقتور لوگوں نے عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کا پروگرام بنا لیا تھا مگر انھوں نے عمران خان کو اس بات کے اشارے نہیں دیے یہی وجہ تھی کہ جلسوں میں عمران خان اس وقت کی اپوزیشن کو چیلنج کرتے رہے کہ عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگی

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان آخری دن تک تحریک عدم اعتماد کی توقع نہیں کر رہے تھے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے آخری دن تک پراعتماد تھے لیکن مجھے احساس تب ہوا جب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی عمران خان کی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ دونوں پارٹیاں حکومت سے نکلیں تو مجھے احساس ہوا کہ بی اے پی کا ‘باپ’ اب ہمارے ساتھ نہیں رہا اور میں نے عمران خان سے کہا کہ اب کھیل ختم ہو گیا ہے، اب پیک اپ کرو اور گھر جانے کی تیاری کرلو۔

https://twitter.com/Asmi_Malik_/status/1530830195279667200

سابق وزیر داخلہ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پردے کے پیچھے بہت کچھ ہو رہا ہے لیکن اگر دنیا کے تمام ممالک وزیر اعظم شہباز کے پیچھے کھڑے ہو جائیں تب بھی اس مخلوط حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ یہ ایک ووٹ پر کھڑا ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان دنیا کے ایک نازک خطے میں ایک ایٹمی طاقت ہے اس لیے اسے بحران کی گھڑی میں قومی لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے۔