تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اپنی کردار کشی کا الزام فواد چوہدری پر لگا دیا  اور کہا ہے کہ وطن چھوڑنے سے قبل عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز دوں گا ۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عامر لیاقت نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سائبر کرائم کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کو فواد چوہدری دیکھتے ہیں انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جو مجھ سے سخت ناراض ہیں مجھے رسوا ہوتے دیکھ کر خوش ہوجائیں ۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں تو پاکستان سے جا رہا ہوں، میں نفرت و محبت کے جذبات کا عکس ہوں،میں قوم کو اپنا درد اور کردار بتا چکا کہ میں کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پر یقین نہیں رکھتا مگر وعدہ ہے قبل از روانگی آپ کو اور فواد کو سرپرائز دوں گا ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنےا س دعوے کو پورا کرتے ہیں یا ہھر اس وعدے کی تکمیل نہ ہونے پر روتے پیٹتے عامر لیاقت کی بے بسی کی ایک اور ویڈیو اپ لوڈ کر کے پتلی گلی سے نکل جاتے ہیں