کراچی کو ایک بار پھر پاکستان دشمنوں نے خون میں نہلا دیا ظالموں نے اس بار یہ دھماکا کھارادر پولیس اسٹیشن کی حدود میں میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں کیا۔ دھماکے کے بعد کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی جس پر اب قابو پالیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے میں کھارادر تھانے کی پولیس موبائل تباہ ہوگئی، پولیس موبائل جیسے ہی موٹر سائیکل کے قریب آئی دھماکا ہوگیا اس دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئیں جبکہ دیگرکئی افرادزخمی ہوئے جن میں پولیس اہل کار بھی شامل ہیں ۔ جاں بحق خاتون رکشے میں سوار تھیں –
پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، موبائل کے آگے رکشہ آنے پر موبائل ہلکی ہوئی تو دھماکاہوگیا دھماکے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹج نے ہر درددل رکھنے والے انسان کو ہلا اور رلا کر رکھ دیا ۔بچے کی ماں کو پکارتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یادرہے کہ کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے مقام پر جاں بحق ہونے والی خاتون کو بیٹا پکارتا رہا ماما اٹھو !ماما جلدی اٹھو !۔