پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پاکستان کے کم عم ترین وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔منگل کو پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، بلاول بھٹو نے کہا کہ آگے بڑے چیلنجز ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ موجودہ حکومت ان چیلنجز پر قابو پالے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ، ان کے علاوہ اس تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری،ان کی بہن آصفہ بھٹو،خالہ صنم بھٹو ، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت پارلیمنٹرینز، پارٹی کارکنوں اور بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
بلاول بھٹو اپنی تشکیل کے تیسرے مرحلے میں کابینہ میں شامل ہوئے کیونکہ اس سے قبل حلف برداری کی تقریبات 19 اپریل اور 22 اپریل کو ہوئی تھیں۔
نئی کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علمائے اسلام-فضل (جے یو آئی-ف)، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور متحدہ قومی موومنٹ کے ممبران قومی اسمبلی شامل ہیں ۔