حکومتی امیدوار برائے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے چناؤمیں مسلم لیگ ق کے رہنما نئے وزیراعلیٰ کے طور پر سامنے آئیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو ہوٹل میں روک رکھا ہے اور انہیں ہر چند دن بعد جانوروں کی طرح مختلف جگہوں پر منتقل کر رہے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، فیاض چوہان نے کہا کہ اپوزیشن پی ٹی آئی کے منحرف ایم این ایز کو یہ جانتے ہوئے بھی قومی اسمبلی کے ہال میں نہیں لائی کہ وہ تاحیات نااہل ہو جائیں گے۔ تاہم، انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہر حال میں پی ٹی آئی کے بلے کے نشان پر منتخب ہونے والے ایم پی اے کو اپنے امیدوار کو ووٹ دینا ہوگا۔اگر وہ ایسا نہیں کرتے توان کی چھٹی ہو جائے گی
چوہان نے اعلیٰ عدالتوں پر زور دیا کہ وہ آرٹیکل 63 اے کو پامال کرنے کے خلاف از خود کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک بات تھی کہ 85 سیٹوں والی پارٹی حکومتی بنچوں پر بھیجی جارہی ہے، جب کہ 155 سیٹوں والی پارٹی کو اپوزیشن کے بنچ پر بیٹھنے پر مجبور کیا جارہاہے ۔