سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ، پی ٹی آئی کی قیادت کرنے والے وزیراعظم عمران خان نے آخری گیند تک پاکستان کے لیے لڑنے کا عہد کیا ہے- چٹان جیساحوصلہ رکھنے والے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ آج شام ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے آج کابینہ اور اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلایا ہے، اور شام میں قوم سے خطاب کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ اپنے ٹائیگرز اور پوری قوم کے لیے میرا پیغام ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کے لیے آخری گیند تک لڑتا رہوں گا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے حکومتی فیصلے اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے فیصلے کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کردیاتھا اس کے ساتھ ہی تحریک عدم اعتماد پر کاروائی کرنے کا پروانہ بھی جاری کیا تھا اب پوری قوم کو انتظار ہے کہ کہ سرپرائزدینے والے عمران خان اب کیا قدم اٹھاتے ہیں ؟
سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کو حکم دیا ہے کہ وہ اپریل بروزہفتہ صبح 10:30 بجے تک اسمبلی اجلاس طلب کریں تاکہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جا سکے۔