عمران خان نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اپنے ممبران قومی ااور صوبائی اسمبلی کو اسمبلی ہال میں جانے کا مشورہ دیا ہے جس کا بظاہر پہلو یہی نظر آتا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ کسی طرح وہ اپنے باغی ارکان کو ووٹ ڈالنے سے باز رکھ سکیں اور اس طرح یہ عدم اعتماد ناکام ہوجائے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پیش نظر اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہاہے کہ وہ جائیں اور عدم اعتماد کے خلاف ووٹ کریں۔ حکومت نے اپوزیشن کیلئے میدان کھلا نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے ۔
اس سے قبل حکومت کی جانب سے اپنے تمام ممبران کو ہدایت کی گئی تھی کہ جس دن تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی وہ اسمبلی میں نہ جائیں ۔دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں جہانگیر ترین گروپ نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیاہے