سیاست میں روز نئی سے نئی خبر سننے کو مل رہی ہے کل تک پی ٹی آئی کے لوٹے پارٹی کوچھوڑ چھوڑ کر جارہے تھے اور ان کے اتحادی بھی ان کے خلاف کھل کر باتیں کررہے تھے مگر چند روز قبل بنی گالا میں ہونے والی 4 بڑوں کی ملاقات نے ماحول ہی بدل کر رکھ دیا ہے اور اب پی ٹی آئی کے فصلی بٹیرے اپنے گھونسلے میں واپس آنے کوبے چین نظر آرہے ہیں عمران خان کی مقبولیت کوپر لگ گئے ہیں اور لاہور جیسے شہر میں ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ نظر آیا ہے
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان چار سال بعد دوبارہ متحرک ہوگئے، ان کی بنی گالہ میں اہم ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے اپنے حلقے میں ایک جلسہ بھی کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اب اقتدار کا روزہ کھولنے کا وقت آگیا ہے۔ ۔ چوہدری صاحب ایک دو نہیں بلکہ بیشتر ن لیگی گھوڑے اپنے ساتھ لے کر آرہے ہیں۔اس سب میں برگیڈیئر اعجاز شاہ پیش پیش ہیں، ایک خبر یہ بھی ہے کہ ایک ادارے کی طرف سے اعجاز شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کہ کسی اہم اسٹیبلشمنٹ کے عہدیدار کو سایئڈ لائن کرنے کی پوری کوششیں کی جارہی ہیں، اس کا بھی پس منظر یہی ہے۔