پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ سندھ کے عوام پی ٹی آئی کے ہاتھ مضبوط کریں اور صوبے کو زرداری اور اس کے جاگیرداروں سے نجات دلائیں جنہوں نے عوامی وسائل کو لوٹا ہے۔وہ پیپلز پارٹی کے خلاف نکالی جانے والے حقوق سندھ مارچ سے کندھ کوٹ، جیکب آباد اور شکارپور میں پارٹی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور حامیوں سے بات کررہے تھے۔
شاہ محمود قریشی، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور بحری امور کے وزیر علی زیدی اور پارٹی کے کئی مرکزی اور صوبائی رہنماؤں نے راستے میں مختلف مقامات پر مارچ کرنے والوں کی بڑی تعداد سے خطاب کیا۔شاہ محمود قریشی نے تینوں ٹاؤنز میں مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 سالہ دور حکومت میں صوبے کو برباد کرنے والے ’’زرداری گروپ‘‘ کی جانب سے سندھ کے عوام کے ساتھ ہونےوالی غلطیاں درست کرنے اور ان کا احتساب کرنے نکلے ہیں۔ ا
انہوں نے عوام سے کہا کہ کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کی صوبائی حکومت سے الگ ہو جائے گی لیکن پی ٹی آئی نے عوام کی حمایت سے ایسا کیا اور صوبے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دفن کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سندھ کے لوگ پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور صوبے کو زرداری گروپ اور سندھ کو لوٹنے والے ظالم جاگیرداروں کے سے نجات دلائیں۔