ٹھٹھہ کے کیٹی بندر کے قریب 16 ماہی گیروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے کم از کم 12 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔سیکیوریٹی پر موجود ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 4 افراد کو بچالیا جبکہ باقی 12 افراد کی تلاش کیلیے ماہر غوطہ خوروں کی خدمات لی گئی ہیں
ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ باقی مسافروں کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں۔
اس حادثے میں تیز ہواؤں اور اوور لوڈ شدہ کشتی کے الٹنے کا سبب بتائی گئی ہے – کشتی ہواکی تیز لہروں کا مقابلہ نہ کر سکی اور الٹ گئی ساحل اور بندرگاہ پر ماہی گیروں کی کشتیاں الٹنے کی خبریں اکثر موصول ہوتی ہیں ٓ
اس میں اکثر ماہی گیروں کی غلطی ہوتی ہے جو حکومتی وارننگ کو نظر انداز کردیتے ہیں یا تعلیم کی کمی کے باعث زیادہ گہرے پانیوں میں کمزور کشتیوں کے ساتھ پہنچ جاتے ہیں
بعض اوقات یہی ماہی گیر سمندری حدود سے باہر بھی نکل جاتے ہیں اور ایران یا بھارت میں کئی کئی سال جیل میں گزارتے ہیں ۔