تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب خود اس کیس کی نگرانی کر رہے تھے
دونوں ملزمان کی گرفتار کیلئے خفیہ اطلاعات پر 10 مقامات پر چھاپے مارے گئے جس کے بعد انہیں شاہدرہ کے علاقے میں خفیہ آپریشن کے دوران گرفتارکر لیا گیا ، سی سی پی او اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے گرفتاری کیلئے 16 ٹیمیں تشکیل دی تھیں ، ملزمان کو کل شناخت پریڈ کیلئے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔
دونوں ملزمان اجرتی قاتل ہیں جنھوں نے پیسے لے کر بلال یاسین پر فائرنگ کی ، شوٹرز کو اسلحہ فراہم کرنے اور سہولت کاری کرنے والے فخر اور ساجد کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے ، تحقیقات میں ایک اور شخص کا نام بھی سامنے آ رہاہے جس نے پیسے دے کر حملہ کروایا تاہم اس شخص کا نام تاحال صیغہ راز میں رکھا گیاہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔