پنجاب میں کچھ علاقوں میں زیادہ دھند پڑتی ہے اور کچھ علاقوں میں کم اس لیے جن علاقوں میں دھند اور سردی کی شدت زیادہ ہے ان علاقوں میں 3 جنوری سے چھٹیاں ہونگی جبکہ پنجاب میں 12 شہروں کے علاوہ موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے شروع ہوں گی اور 3 جنوری تک جاری رہیں گی۔ یہ فیصلہ عدالت کی جانب سے حکومت کو صوبے میں سموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کے بعد کیا گیا۔
ان شہروں میں چھٹیاں 3 جنوری سے شروع ہوں گی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے احکامات کے مطابق 13 جنوری تک جاری رہیں گی۔
جہلم
میانوالی
اٹک
مظفر گڑھ
چکوال
بھکر
راولپنڈی
راجن پور
لیہ
رحیم یار خان
ڈیرہ غازی خان
چنیوٹ
گزشتہ سماعت پر جسٹس شاہد کریم نے لاہور میں سموگ کی سطح چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پنجاب حکومت کو فوری طور پر تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کرنے کی ہدایت کی تھی۔
شہر اور اس کے مضافات میں فوگ اور شدید دھند نے لوگوں کا سانس لینا مشکل کر دیا۔ لاہور کی ہوا کا معیار ایک ہفتے کے اندر کئی بار دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔