اتوار کے روز جنرل کونسل کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے جیتنے والا نوجوان اس وقت ہلاک ہو گیا جب پشاور کے علاقے سریزئی میں سیاسی کارکنوں نے فتح کا جشن منانے کے لیے بندوقوں سے ہوائی فائرنگ کرنی شروع کردی اور انہیں گولیوں میں سے ایک گولی جیتنے والے امیدوار کو لگ گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی ۔
محمد زکریا خان نے اتوار کو مقامی( ویلج کونسل) کے جنرل کونسلر کی نشست پر انتخاب جیت لیا۔ اسی حلقے سے چند دیگر امیدواروں نے مختلف نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ایک گاؤں کی کونسل کے چھ سے سات ارکان ہوتے ہیں۔
کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے جشن منانے کے لیے فائرنگ کی اور ایک آوارہ گولی زکریا کو لگی جسگس سے ان کی موت ہو گئی۔
پاکستان شائید وہ دنیا کیا واحد ملک ہے جہاں اس طرح کی جاہلانہ رسومات ہیں کہ خوشی کے موقع پر فائرنگ کی جائے اس طرح کے واقعات شادیوں میں بھی ہوتے رہتے ہیں جس میں دولہا سمیت کئی لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں مگر یہ جاہل اور گنوار نہ عدالت کی ایک سننے کو تیا ر ہیں اور نہ ہی قانون کی، جس کا نتیجہ گھر اجڑنے کی صورت میں نکلتا ہے