پاکستان کہ مایہ ناز بلے باز جو 2021 میں دنیائے کرکٹ پر چھائے رہے اب مداحوں کے ہوش وہواس پر بھی چھانے لگے ہیں ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میں ایک لڑکی نے پلے کارڈ اٹھارکھا تھا جس پر رضوان سے کچھ گزارش کی گئی تھی
رضوان برائے مہربانی مجھے گود لے لیں یا محمد رضوان مجھے اپنالیں – ایک خاتون پرستار کے ہاتھ میں پلے کارڈ پر اٹھا رکھا تھا جس پر تحریر تھا ۔کھیلوں کی ویب سائٹ نے مداح کی تصویر شیئر کی اور رضوان کو ٹیگ کیا، جنہوں نے 2021 میں 1239 رنز بنائے ہیں- ایک کیلنڈر سال میں میںدنیا کے کسی بھی بلے باز کا یہ سب سے زیادہ اسکور ہے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان کی شادی 2015 میں اپنی کزن سے ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔قومی کرکٹرز اکثر اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں لیکن رضوان نے کبھی اپنی اہلیہ کے ساتھ کوئی تصویر شیئر نہیں کی اور نہ ہی اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کی۔خاتون کی یہ معصومانہ خواہش رضوان قبول کریں یا نہ کریں مگر خاتون کو پاکستان بھر میں پزیرائی اور شناخت ضرور مل جائے گی اب دیکھتے ہیں انہیں کون پاکستانی گود لینے کی آفر کرتا ہے