انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کردی ہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی 2022 کا فائنل اگلے سال 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔
یہ ٹورنامنٹ 2020 کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونا تھا لیکن وبائی امراض کی وجہ سے اسے دو سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
دبئی میں اتوار کو ہونے والے فائنل میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی- ٹونٹی ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے بعد اگلے سال 2022 میں ہوم سرزمین پر ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔
یہ ٹورنامنٹ اگلے سال 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ایڈیلیڈ اوول 9 اور 10 نومبر کو سیمی فائنل کھیلیے جائیں گے ۔
برسبین، جیلونگ، ہوبارٹ اور پرتھ میں بھی میچز ہوں گے ۔
آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی نے ایک نیوز ریلیز میں کہا، “2020 میں آئی سی سی خواتین کے T20 ورلڈ کپ کی کامیابی اور دو سال کے التوا کے بعد، ہماری نظریں اب 2022 کے ایونٹ کی منصوبہ بندی پر مضبوطی سے مرکوز ہیں۔”
“لائن اپ میں 12 ٹیموں کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے، ہم اہلیت کے عمل کے اختتام کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ یہ دیکھیں کہ کون سی ٹیمیں ان میں شامل ہوں گی۔”
آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، پاکستان اور جنوبی افریقہ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
نمیبیا، سکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز اگلے سال عمان اور زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں چار دیگر ٹیموں کے ساتھ ابتدائی راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔
آسٹریلیا نے پہلے کبھی مردوں کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں کی لیکن دو بار 50 اوورز کے ورلڈ کپ فائنل کا آسٹریلیا میں ہوچکا ہے ، آسٹریلیا میں آخری فائنل 2015 میںکھیلا گیا تھا جس میں جب میزبان آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 93,013 شائقین کی موجودگی شکست دی تھی۔