ہسپتالوں سے اغوا ہونے والے بچوں کی وارداتوں کا سلسلہ رک نہ سکا
فیصل آباد کے بعد آج ہولی فیملی راولپنڈی سے ایک اور نومولود بچہ اٹھا لیا گیا
ہولی فیملی اسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد سامنے آنے والی تفصیلات
کے مطابق ملزمان نے اہل خانہ کو دھوکہ دینے کے لیے بچے کو بے بی بیگ میں چھپا کر لائی گئی ایک بچے کے سائیز جتنی نرم اور وزنی گڑیا سے بدل دیا۔
لواحقین نے شہر کے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا اور اغوا کے حوالے سے درخواست دائر کی
پولیس کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہےہیں
اور جلد ہی مجرمان کا سراج لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
اطلاعات کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ یہ واقعہ
دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد پیڈس ڈیپارٹمنٹ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
اس سے قبل بھی ایسے ہی واقعات پیش آچکے ہیں ایسے ہی ایک کیس میں ایک
برقعہ پوش خاتون الائیڈ اسپتال فیصل آباد سے نومولود بچے کو اغوا کرکے باآسانی فرار ہوگئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی نثار کالونی کی رہائشی نوشین کے ہاں
دو روز قبل بچی کی پیدائش ہوئی تاہم اہل خانہ کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔
ایک نامعلوم برقعہ پوش خاتون گھر والوں کو مبارکباد دینے ماں کے کمرے میں پہنچی تھی
اور بچی کو ویکسینیشن کے لیے اس کے حوالے کرنے کو کہا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو بچے کے ساتھ ہسپتال سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔